ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ کےقریب بائک الیکٹرک کھمبے سے ٹکراگئی؛ ماں اور بیٹا ہلاک

انکولہ کےقریب بائک الیکٹرک کھمبے سے ٹکراگئی؛ ماں اور بیٹا ہلاک

Sun, 14 Feb 2021 15:48:10    S.O. News Service

انکولہ14 فروری (ایس او نیوز) انکولہ کے قریب رامن گولی نیشنل ہائی وے 63 پر اتوار صبح پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ماں اور بیٹا دونوں جائےوقوع پر ہی ہلاک ہوگئے جب بائک پر  انگڑی بیل سے انکولہ آنے کےدوران بائک الیکٹرک کھمبے سے ٹکراگئی۔

مہلوک کی شناخت انگڑی بیل کے رہنے والے ہری ہر روی سدّی (24) اور اس کی والدہ بیبی روی سدّی (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یلاپور اور  انکولہ  کے درمیان واقع   کوڈلگیدے میں سنیچر رات  کو   یکشاگانا   (دیہاتوں کا مخصوص ڈانس) پروگرام  منعقد کیا گیا تھا، ماں اور بیٹا پروگرام میں شریک ہوکر  صبح  قریب چار بجے  کوڈلگیدے سے واپس اپنے گھر انکولہ آرہے تھے ، غالباً  تیز رفتاری کے ساتھ کسی سوار ی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں  بائک کا توازن بگڑ گیا اور بائک سڑک کنارے الیکٹرک کھمبے سے ٹکراگئی۔ جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی انکولہ پولس انسپکٹر کرشنانند نائیک اور دیگر پولس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور نعشوں کو انکولہ سرکاری اسپتال پہنچایا۔

انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔.

بتایا گیا ہے کہ  کوڈلگیدے دیہات جہاں یکشاگانا پروگرام منعقد تھا، انکولہ سے قریب 30 کلو میٹر دور واقع ہے۔


Share: